ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم کے ملازمین کے حساس ڈیٹا کے حامل موبائل چوری کرنے لگے۔ لیڈی آفیسر شناور شعیب کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم دفتر سے حساس ڈیٹا کے حامل چار موبائل چوری ہوئے ہیں۔ چاروں موبائل خواتین آفیسرز کی دراز توڑ کر نکالے گئے ہیں۔ موبائل فونز میں چار کیسز کی انکوائری کا قابل اعتراض ڈیٹا تھا۔ سائبر کرائم سرکل کے ملازم کو بھائی سمیت شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سائبر کرائم سرکل کے ملازم دانش قمر کے بھائی تابش قمر کے استعمال میں نکلا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے ملازم ایڈشنل ڈائریکٹر سابیر ونگ سرفراز ورک کا آفس بوائے ہے۔