ایک نیوز نیوز: پاکستان میڈیکل کمیشن میں پی ایم ڈی سی ملازمین نوکریوں پر واپس بحال کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گولڈن شیک ہینڈ کے ذریعے ملازمتوں سے فارغ کیے گئے ملازمین کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر بحال کیا گیا،کونسل کی جانب سے 2 رکنی کمیٹی میں شامل جاوید امین خان اور شبیر کسبتی کی جانب معاملے کی جانچ کی گئی۔
کمیٹی کی جانب سے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گولڈن شیک ہینڈ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی ملازمین کو بحال کر دیا گیا۔