ڈیم میں دریا کا پانی خشک ہونے پر 600 سال پرانی مسجد نمودار

noori mosque in noida bihar
کیپشن: noori mosque in noida bihar
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  بھارت کی ریاست بہار میں دریا خشک ہونے پر 600 سال پرانی مسجد صحیح سلامت برآمد، دوردور سے لوگ دیکھنے کیلئے پہنچنے لگے۔
 رپورٹ کے مطابق  اس مسجد کا نام ’نوری مسجد‘ ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم لگتی ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ مسجد 20 ویں صدی میں بنی تھی۔
نوئیڈا کے علالقے  میں دریا کا پانی اترنے پر ایک مسجد نمودار ہو گئی، چندولی گاؤں میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہو گیا، جس کے بعد پھولواریہ ڈیم کا جنوبی حصہ خالی ہونے سے وہاں ایک مسجد ابھر آئی ہے جوکہ 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آ گئی تھی۔ مسجد اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے ۔ ۔
 مسجد نمودارہوتے ہی اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا لگ گیا۔ مسجد کے دیدار کے لئے کئی کئی کلو میٹر دو سے لوگ پہنچ رہے ہیں ۔