ایک نیوز نیوز: مقبوضہ جموں میں اسٹیج پر ڈانسر لائیو پرفارم کرتےہوئے ہارٹ اٹیک سے دم توڑ گئی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جموں بشناہ کے علاقے کوٹھے پنڈ میں ایک 20 سالہ اسٹیج ڈانسریوگیش گپتا ڈانس کرتے کرتے اچانک گر پڑی۔ جسے ناظرین نے ڈانس کا ہی ایک اسٹیپ سمجھا لیکن یوگیش گپتا کو دراصل اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا۔
تاہم اس کے بعد اس کی ساتھی پرفارمر نے اسٹیج پر آکر دیکھا کہ یوگیش حرکت نہیں کررہی اور بے ہوش ہے جس پر ایمبولنس طلب کرکے یوگیش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔
WATCH - On Camera, Artiste Collapses On Stage During Performance In Jammu, Dies.#Jammu pic.twitter.com/gu0oZWEzDM
— TIMES NOW (@TimesNow) September 8, 2022