ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی عوامی مقبولیت کے باوجود خیبرپختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ ’20 اراکین اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں۔‘
پشاور کے حلقہ پی کے 72 سے ایم پی اے محمد فہیم کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔خان ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں مگر عملی طور پر سب اس کے برعکس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کے ذہن سازی پر کام کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جھوٹ کو سچ کیسے بنانا ہے۔میں عمران خان کا کارکن تھا اور 15 سال میں نے پارٹی کے لیے محنت کی۔’ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرنا کسی آزادی کی تحریک ہے۔ ہم نے ملک کو مضبوط بنانا ہے نہ کہ کمزور کرنا ہے۔’میں سمجھتا تھا کہ کرپشن میں وزیراعلٰی اور دیگر افراد ملوث ہیں مگر پھر مجھے پتہ چلا کہ یہ معاملات بنی گالہ تک پہنچ رہے ہیں۔