ایک نیوز نیوز: لاہور پولیس کے 47 ہیڈ کانسٹیبلزکوحکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی چیئرمین شپ میں اے ایس آئی کے عہدے پر پرموشن کے لئے بورڈ منعقد کیا گیا۔ سی سی پی پی او لاہور کی زیر صدارت پرموشن بورڈ میں ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کے 80 کیسز زیر غور آئے ہیں۔ جو کہ کلیئر قرار دیئے گئے ہیں اور 47 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ ترقی پانے والوں میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز سمیت مختلف یونٹس کے اہلکار شامل ہیں۔ اے ایس آئی بننے والوں میں 5 لیڈی ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں ملازمین کی ترقی اور کنفرمیشن کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ ملازمین کی ترقیوں اور کنفرمیشن کے معاملات تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔ ملازمین کی ترقی اور کنفرمیشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی
ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر پروموشن بورڈ میں شامل تھے۔