شارجہ کرکٹ گراؤنڈ ہنگامہ آرائی، 34 افغانی باشندے زیر حراست

 34 افغان باشندوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائ اور توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے
کیپشن: 34 افغان باشندوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائ اور توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے پاکستان اور افغانستان کے میچ شائقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔ شائقین نے گراؤنڈ کی کرسیاں اٹھا کر ایک دوسرے کو ماری تھیں۔

جس کا فی الفور ایکشن لیتے ہوئے قانون نافد کرنے والے ادارے نے قانونی کاروائی شروع کردی تھی۔ جس کے نتیجہ میں شارجہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 34 افغان باشندوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائ اور توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ کے دوران آخری مرحلہ میں کھلاڑیوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھی گئی تھی۔ پاکستانی بلے باز آصف اور افغانی باؤلر فرید کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد 

 دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا کھلاڑیوں کو جرمانے کے متعلق آگاہ کیا۔ جس کا فیصلہ آج آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کے تحت کیا جائے گا۔