ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ایشیا کپ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دے فائنل کی ٹکٹ پکی کر لی ہے.
پاکستان ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جس میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کو مکمل آرام کرے گی قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن بھی نہیں کرے گی۔ سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلہ کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل دبئی میں کھیلیں گی ۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں ہی پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔