ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران بچاؤ بیانیے کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے۔
وفاقی وزیرشیری رحمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران بچاؤ بیانیہ کا مقصد ادروں پر دباؤ ڈال کر ان کو متنازع بنانا اور رعایتیں لینا ہے۔انہوں نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔
"عمران بچاؤ" بیانیہ کا مقصد ادروں پر دباؤ ڈال کر ان کو متنازعہ بنانا اور رعایتیں لینا ہے۔ انہوں نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔ الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 8, 2022
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔ الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے۔ عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے۔
عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے۔ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 8, 2022
انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔
پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے کے خلاف پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے۔ ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہیں۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 8, 2022
شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے۔ ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازع بنانے کے مترادف ہیں۔