ایک نیوز نیوز: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ یوم بحریہ پاکستان نیوی کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر رقم ہے۔
یوم بحریہ پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے جو مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملایا، آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہ میں مفلوج کر دیا۔
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کے لئے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔