ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اپنے غیر روایتی فیشن سینس کے لیے مشہور ہیں۔ بالی وڈ اسٹار اداکار رنویر سنگھ اور مسابا گپتا جیسی مشہور شخصیات نے ان کے فیشن انتخاب کی تعریف کی ہے جس کے بعد انڈسٹری سے سپورٹ مل رہی ہے۔
لیکن عرفی جاوید کو اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل اداکارہ کشمیرہ شاہ کی جانب سے عرفی کے کپڑوں کے بارے میں رائے دی تھی اور اس کی توہین کی تھی۔ چاہت کھنہ نے بھی عرفی کے ڈریسنگ سینس پر تبصرہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
عرفی ایک دفعہ پھر اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور اس بار انہوں نے وہاں پر موجود میڈیا کو ان کی ڈریسنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سن لیا جس کے بعد انہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ جھلک دکھلا جا ایونٹ میں میڈیا کے کسی نے ان کے زیب تن لباس پر تبصرہ کیا۔ عرفی نے میڈیا کے ارکان کو ان کے لباس پر تبصرے کرنے پر سخت وارننگ بھی دی۔ عرفی نے کہا انہوں نے ایک میڈیا کے شخص کو یہ کہتے سنا ہے کہ آج ڈھنگ کے کپڑے پہن کر آئی ہے۔ جس پر عرفی نے اسے وارننگ دیتے ہوئے کہا یہ الفاظ دوبارہ مت کہنا۔
ایک تقریب میں عرفی نے گہرے سبز رنگ کا بیک لیس لباس پہنا ہوا تھا۔ جب وہ تقریب میں پہنچی اور تصویریں کھنچوائیں تو بظاہر میڈیا میں سے کسی نے ایک تبصرہ کیا جس سے عرفی کو غصہ آیا اور اس نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عرفی نے کہا میں یہاں آپ کے فیصلے سننے کے لیے نہیں آئی ہوں۔ کسی کو میرے لباس پر تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہے تو اپنی گرل فرینڈ، مان کے گھر جاکر کرو میرے کپڑوں پر آج کے بعد کوئی کمنٹ نہیں کرے گا۔
View this post on Instagram
عرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ اس نے میڈیا کو بہت زیادہ عزت دی ہے۔ خاص طور پر پاپرازی لیکن اگر وہ اسی طرز عمل کو جاری رکھیں تو وہ پسند نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram