منچھر جھیل میں کٹ بھی کام نہ آئے,سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہوگیا

Sep 08, 2022 | 10:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سندھ میں سیلاب کے باعث میہڑ، جوہی اور دادو خطرے میں ہے ، منچھرجھیل کاسیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ کے باعث میہڑ،جوہی اوردادو کو بدستورخطرہ لاحق ہے۔

ایم این وی ڈرین میں ستین شاخ کے قریب شگاف پڑگیا ہے اور پانی شہرکی جانب بڑھنے لگا۔

علاقہ مکین شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں ، ایم این اے رفیق جمالی،ایم پی اےپیرمجیب الحق بھی موقع پرموجود ہے۔

سیہون سے منچھرجھیل کا سیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے، نہر پیر شاخ کے پشتوں کو ہیوی مشینری سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو نے بھان سعید آباد ، ٹلٹی کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ، بھان کے شہریوں میں خوف و ہراس ہے ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

میہڑ شہرمیں رنگ بند پر سیلابی پانی کا دباؤ برقرار ہے جبکہ جوہی میں شہری رنگ بند کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔

جوہی شہر کے اطراف پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے کے باعچ شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

دوسری جانب  بلوچستان کےضلع جعفرآباد اور صحبت پور کےعلاقے دو ہفتوں سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، یہی نہیں بلکہ گرڈ اسٹیشن، سرکاری عمارتیں اور سڑکیں بھی  زیرآب ہیں۔

ادھر تحصیل گنداخہ کے ہزاروں متاثرین سندھ بلوچستان کی سرحد پر امداد کے منتظر ہیں راشن، دوائیں اور پینے کے پانی کی شدیدقلت نے متاثرین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں