ایک نیوز نیوز: نسیم شاہ نے گزشتہ روز ایشیا کپ میں افغانستان کیخلاف 2 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی دلوائی۔ ان 2 چھکوں نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے چھکوں کی یاد تازہ کردی تھی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر لکھا کہ کہنا ہے کہ جاوید بھائی اور شاہد آفریدی کے چھکوں کے بعد نسیم شاہ کے چھکے بھی یاد رہیں گے۔
شاداب خان نے مزید لکھا کہ کبھی اُمید نہیں ہارنی چاہیے، جیت کے باوجود ہم نے محسوس کیا کہ میچ میں کچھ غلطیاں کیں، ہم انہیں ٹھیک کریں گے۔
شاداب خان کو افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر میں آف دی میچ ملا جسے انہوں نے پاکستان ٹیم اور اپنے مداحوں کے نام کردیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ساتھ ہی ساتھ اپنے حریف بھارت اور افغانستان کو بھی ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر ہی گر گئی تھیں۔
کپتان بابراعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد 30 اور شاداب خان 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کو جیت کیلئے6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو پہلی 2 بولز پر مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی تھی۔
افغانستان کے خلاف 36 رنز کی اننگز کھیلنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔