سابق امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
کیپشن: سابق امریکی صدر باراک اوبامہ وائٹ پاؤس پہنچ گئے۔

ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما بدھ کو ایک سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ جہاں ان کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ ایک روایت ہے جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورا نہیں کیا تھا۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے مشرقی کمرے میں ہونے والی ایک تقریب میں کہا کہ 'باراک اور مشیل، گھر آنے پر خوش آمدید۔'

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن سال 1965 سے تمام صدور کے پورٹریٹس محفوظ کرتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر صدور اور سابق خاتون اول خود اپنے پورٹریٹ کے لیے آرٹسٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ جن کی تکمیل کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس میں لگایا جاتا ہے۔ 

صدر کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔ وہ سابق صدر کے لیے ایک تقریب کا اہتمام ضرور کرتا ہے۔ جیسا کہ بل کلنتن نے جارج بس سینئر کیلیے کیا اور جارج بش سینئر نے کلنٹن کیلئے اور اوباما نے بش جونیئر کیلئے کیا۔ لیکن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اپنے دور حکومت میں اس تقریب کا اہتمام نہیں کیا۔ 

چونکہ یہ تقریب انڈور منعقد کی جاتی ہے اسلیے جوبائیڈن انتظامیہ بھی کورونا کی وجہ سے ایک سال تک اسے کرنے سے قاصر رہی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے پورٹریٹ اور ان کے آرٹسٹ کو بدھ کی تقریب تک خفیہ رکھا۔ اوباما کا پورٹریٹ روبرٹ مک کرڈی نامی آرٹسٹ نے بنایا جبکہ مشیل اوبامہ کا پورٹریٹ شیرون سپرنگ نے مکمل کیا۔ 

اس موقع پر اوبامہ کا کہنا تھا کہ مک کیوری کے کام سے وہ بہت متاثر ہیں اور یہ پورٹریٹ ایسے لگتا ہے جیسے ان کی تصویر ہی سامنے ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور مشیل کوئی آسمانی مخلوق نہیں ہیں۔ عام انسانوں جیسے انسان ہیں۔ جنہیں تحفے ملنے پر خوشی ہوتی ہے۔ 

مشیل اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا لیکن انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روایات کو جاری رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔