ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل فور مرحلے میں پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے ناقابل یقین شکست دی ہے۔ اس جیت میں پاکستان کے باؤلر نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-08/news-1662578607-5800.mp4
اس دوران آصف علی اور افغان باؤلر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ لیکن یہ گرما گرمی صرف گراؤنڈ تک نہ رہی بلکہ سٹیڈیم میں موجود افغان شائقین کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں وہ مبینہ طور پر پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں موجود کرسیاں اکھاڑ کر مار رہے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں کچھ افغان شائقین کو سٹیڈیم کی کرسیاں اکھاڑتے اور پاکستانیوں کی جانب پھنکتے دیکھا جاسکتا ہے۔