ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل فور مرحلے میں پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے ناقابل یقین شکست دی ہے۔ اس جیت میں پاکستان کے باؤلر نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔
اس میچ میں ایک ناخوشگوار واقع کھیل کے آخری لمحات میں اس وقت پیش آیا، جب 19 ویں اوور میں آصف علی فرید احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پویلین لوٹتے ہوئے آصف علی اور فرید احمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور آصف علی نے فرید احمد پر بیٹ بھی اٹھایا تاہم دیگر کھلاڑیوں اور فیلڈ ایمپائر نے بیچ بچاؤ کروایا۔
اب ذرائع نے خبر دی ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے۔ دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔