لاہور میٹرو کا پہیہ 11روز بعد 50نئی بسوں کیساتھ پھر چل پڑا

Sep 08, 2021 | 13:03 PM

admin
لاہور: گزشتہ 11روز سے بند لاہور میٹرو بس کا پہیہ پھر چل پڑا۔شہری صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک سفر کر سکیں گے۔ آج سے پچاس نئی بسیں ٹریک پر نظر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے میٹروبس کےڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث سروس معطل تھی نئی کمپنی کےچارج سنبھالنے کےبعد آج سے میٹروبس کی سروس بحال ہوگی ۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس بعد ہونے سےڈیڑھ سے 2لاکھ مسافر متاثر ہو رہے تھے جس سے اتھارٹی کو یومیہ 70 لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ 11روز بس سروس بند رہنےسےاتھارٹی کو7کروڑ 70 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزیدخبریں