کراچی ایئر پورٹ  پر خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت  

Oct 08, 2024 | 20:17 PM

ایک نیوز:کراچی  ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکی افراد کے کانوائے پر گاڑی بردار خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔  

ذرائع کےمطابق ایئر پورٹ سے چائنیز کانوائے کے نکلنے کی خبر دینا والا پکڑا گیا ، چائنیز کانوائے کے باہر نکلنے کی خبر دینے والا سہولت کار  ایئر پورٹ کے قریب عمارت میں روپوش تھا، ملزم کو حساس ادارے نے  ایئر پورٹ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا، زیر حراست سہولت کار سے حملے میں ملوث دیگر سہولت کاروں سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں  ہیں۔  

ذرائع کا کہنا ہے  گرفتار سہولت کار کی معلومات پر مزید دو مقامات پر کامیاب چھاپے مارے گئے، تفتیش سے پتہ چلا کہ گاڑی بردار خودکش حملہ آور کی مدد کے لئے کئی سہولت کر موجود تھے، سہولت کار جائے دھماکے کے اطراف میں پھیلے ہوئے تھے، سہولت کار حملے کے بعد کامیابی کی تصدیق لے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔   

مزیدخبریں