ایک نیوز: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق خط میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےالیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیاہے۔
خط میں لکھا گیا پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے ، الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہئے،انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے، پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے ،انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔