علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ، عظمیٰ بخاری 

Oct 08, 2024 | 19:07 PM

ایک نیوز: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے علی امین گنڈا پور کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے  ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل   دیتے ہوئے کہا ہے "گینگ آف کالا چور"کا چیلا پارٹی کارکنوں میں "مظلوم بچہ"بننے کی ناکام کوشش کررہا  ہے، نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلی پنجاب ہیں ،نوازشریف کے بغض میں جلتے آپکا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے ،نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں ۔ 

صوبائی وزیر نے مزید کہا آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے ،جانوروں کی جگہ مویشیوں منڈیاں ہوتی اسمبلیاں نہیں ،ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں ،اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑ دیں۔   

مزیدخبریں