ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، ارکان کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی، لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن ارکان نےسپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا،اپوزیشن ارکان کو بات کرنےکا موقع نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی،ارکان اسمبلی نے لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
تلخ کلامی کے دوران تحریک انصاف کے نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔