ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔