ملتان ٹیسٹ :پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں556رنزبنا کرآؤٹ 

ملتان ٹیسٹ :پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں556رنزبنا کرآؤٹ 
کیپشن: Multan Test: Pakistani team scored 556 runs against England in the first innings

ایک نیوز: ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں556رنزبنا کرآؤٹ ہو گئی۔
ملتان ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،شان مسعود151،عبداللہ شفیق 102رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا نے 104رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سعودشکیل82،نسیم شاہ33 اور بابر اعظم نے30رنز بنائے۔
انگلینڈ کیجانب سے جیک لیچ نے3،برائیڈن کارس اور گس ایٹکنسن نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔