نہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے:اسد قیصر

Oct 08, 2024 | 15:43 PM

 ایک نیوز:پشاور میں پی ٹی آئی رہنماوں نےپریس کانفرنس کی،میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے ،یہ ہمارا ملک ہے اور آئین ہمیں اجازت دیتا ہے احتجاج کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے جو اعلان کیا تھا ہماری لیڈر شپ ڈی چوک بھی پہنچی ،ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تھا نہ کے دھرنے کا،آئینی ترامیم پر ہماری پولیٹیکل کمیٹیروز اجلاس کررہی ہے ،محمد علی درانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اظہار یکجتی لیے آئے ، خیبر پختونخوا ہاوس پر حملہ خیبر پختونخوا پر حملہ ہے ، خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعلی اور سپیکر کے کمروں سمیت دیگر کمروں کے دروازے توڑے گئے،
کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کا راگ الاپنے والے کے پی ہاوس حملے پر خاموش ہیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلی کی تضحیک قابل مذمت ہے ،آئین اور فیڈریشن پر حملہ کیا گیاہے ،آئین اور آئینی عہدے کی تضحیک کرنے والے آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے ،اپ ہمیں دیوار سے لگا رہےہوں ,فیڈریشن کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان کوتوڑنے کی کوشش کی گئی ، اس وقت جو ترامیم لائی جا رہی ہیں اس میں ایسےآرٹیکل شامل ہیں جن میں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہم آئینی حدود کیلئےنکلے تھے، آئی جی اسلام آباد سے پوچھتا ہوں جرت ہے تو وردی اتار دو پھر آپ کو آپکی اوقات دکھاتے ہیں ،ہم صوبائیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں ،آئینی بلادستی چاہتے ہیں ،آئین کی بالادستی , عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ اور قانون پر عمل درامد چاہتے ہیں ۔

مزیدخبریں