سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
کیپشن: Senior actor Mazhar Ali passed away after prolonged illness

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
مظہر علی کے انتقال کی تصدیق انکے اہل خانہ کیجانب سے کی گئی ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق اداکار دل کے عارضے میں مبتلا تھے، اداکار مظہر علی نے سوگواروں میں2بیٹیوں،ایک بیٹا اور اہلیہ کو چھوڑا ہے۔
اداکار کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر3میں ادا کی جائے گی۔
اداکار کے مشہور ڈراموں میں تعبیر، عروسہ، بادلوں پر بھروسہ، شاہین، خدا اور محبت، ہالہ، آسمان تک دیوار اور میرا انتظار کر جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔