ویب ڈیسک: گوگل فوٹوز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر آسک فوٹو متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس فیچر کا اعلان مئی میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا اور اسکی آزمائش گوگل فوٹوز ایپ میں جولائی سے کی جا رہی تھی،یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہےجسکے بعد آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک کے صارفین کیلئےبھی دستیاب ہوگا۔
یہ فیچر جنریٹیو اے آئی کو استعمال کرکے زیادہ برق رفتاری سے تفصیلات اکٹھی کرے گا اور تصاویر میں موجود اشیا کی شناخت بھی کر سکے گا۔
گوگل فوٹوز میں صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف
Oct 08, 2024 | 14:07 PM