تامین خان کو پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل

تامین خان کو پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل
کیپشن: Tamin Khan has been awarded the title of the fastest female athlete of Pakistan

 ایک نیوز: پاک آرمی کی تامین خان نے پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
  تامین خان نے سو میٹر فاصلہ 11.80 سیکنڈز میں مکمل کیا ،اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ فائقہ ریاض سو میٹر فائنل میں دوسرے نمبر پر رہی ،فائقہ ریاض نے سو میٹر کا مقررہ فاصلہ 12.50 سیکنڈز میں طے کیا ۔
پاکستان کی تیز ترین سو میٹر خاتون ایتھلیٹ کے فائنل میں تیسرے نمبر پر پاک نیوی کی سفیناز رہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز ایک مرتبہ پھر شجر عباس کے نام رہا ، شجر عباس نے سو میٹر ریس کا فاصلہ 10 سیکنڈز میں مکمل کیا ،واپڈا کے شجر عباس نے پاکستان کی نمائندگی اولمپکس میں بھی کی تھی، پاک آرمی کے ایتھلیٹ نوید دوسرے نمبر پر رہے۔