آئینی ترامیم کی منظوری کامعاملہ :حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی

Oct 08, 2024 | 12:34 PM

ایک نیوز: آئینی ترامیم کی منظوری کےمعاملہ پرحکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ دو سے تین دن میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شئیر کرے گی، مولانا نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔        

مزیدخبریں