پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر نمایاں تیزی  

Oct 08, 2024 | 16:30 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 85 ہزار 93 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔   

گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کے سطح تک پہنچا ، اختتام پر ہنڈرڈ ا نڈ یکس 1378پوائنٹس کے اضافے سے 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا  تھا۔
 217 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ167کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 44 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,047 جبکہ کم ترین سطح 83,303 پوائنٹس رہی تھی۔    

مزیدخبریں