پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر نمایاں تیزی  

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر نمایاں تیزی  
کیپشن: Pakistan Stock Exchange markedly up at the close of business

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار 824 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا ۔
 اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 753 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 41 کروڑ 16 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,824 جبکہ کم ترین سطح 84,897 پوائنٹس رہی۔