ایک نیوز:سمندری طوفان ہیلن کی تباہی کے بعد ملٹن طوفان نے امریکا کا رخ کر لیا۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹرکے مطابق سمندری طوفان ملٹن کیٹیگری 5 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، ملٹن طوفان سے 160 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، ملٹن طوفان فلوریڈا اور دیگر علاقوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملٹن طوفان کے خدشے کے پیش نظر ریاست فلوریڈا سے انخلا شروع کر دیا گیا، ملٹن طوفان کے باعث امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔