ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں پرتگال کے سفیر سے ملاقات میں مریم نواز نے پنجاب میں فارن انویسٹرز کیلئے مراعاتی پیکیج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوران گفتگو باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دوطرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
مریم نواز اور پرتگال کے سفیر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پائیدار اور موثر پلان طلب کرلیا، ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
دوران گفتگو مریم نواز نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوطرفہ اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔