بہت بھونڈا گاتے ہو، اپنے پیشے پر توجہ دو، وسیم اکرم کا دھانی کو مشورہ

Oct 08, 2023 | 22:54 PM

ایک نیوز :سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کوکیرئیر سے جڑے رہنے اور اسی پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی  تھی جس میں شاہنواز دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔ویڈیو میں دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ بھی نظر آ رہا ہے۔
حال ہی میں نجی میڈیا شو  کے دوران ایک صارف نے وسیم اکرم سے سوال پوچھا کہ کیا شاہنواز دھانی کو پاکستانی ٹیم میں کھلایا جا سکتا ہے جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے صارف کو جواب دیا بیٹا آپ غاروں میں رہتے ہو یا کنویں میں۔ 
وسیم اکرم کا کہنا تھاکسی نے مجھے ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں شاہنواز دھانی گلوکاری کر رہے تھے، میں انھیں ایک مشورہ دینا چاہوں گا برائے مہربانی اپنے پیشے سے جڑے رہیں، آپ بہت بھونڈا گاتے ہیں۔

مزیدخبریں