افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی بھیجنے کا فیصلہ 

Oct 08, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز :نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین میں کھانے کی اشیا،خیمے،کمبل ودیگر اشیا تقسیم کی جائیں گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 7 اکتوبر بروز ہفتہ افغانستان کے شہر حیرات کے مضافاتی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد صورتحال اور افغانستان کے لیے امدادی پیکج کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی NEOC اجلاس منعقد کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس کی صدارت کی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی، وزارت خارجہ اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء کو ہرات، افغانستان کی صورتحال اور مصیبت میں گھرے برادر ملک افغانستان کو فوری طور پر بھیجی جانے والی امداد کے بارے میں بتایا گیا۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان کے ساتھ سرچ اور ریسکیو ٹیم کو بھی تیار کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت روانہ کی جاسکتی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے افغانستان کے لیے فوری امداد کی فراہمی پر زور دیا اور یہ امداد تیز ترین فضائی اور زمینی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے بھیجنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عمل میں شامل تمام سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کو معاونت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

مزیدخبریں