ہیروز آف پاکستان :پستہ قدسیدعمیر نے معذور ی کو کمزوری نہیں بننے دیا

Oct 08, 2023 | 21:49 PM

ایک نیوز : ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے سید عمیر پیدائش سے ہی انوکھی جسمانی معذوری میں مبتلامگر ترقی کی راہ میں کمزوری نہیں بننے دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-08/news-1696783741-1736.mp4

سید عمیر نے اپنی معذوری کو اپنی طاقت بناتے ہوئے ایسا راستہ اختیار کیا جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب پیدا ہوگاانہیں کہتے ہیں ہیروز آف پاکستان ۔

سید عمیر نے اپنی ترقی کے سفر کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کمپیوٹر سائنسز میں بیچلرز کیا ہے۔"میں 3 سالوں سے وہیل چیئر مینیفیکچرر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔میں نے متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ہے۔اپنی والدہ کے تعاون کے ساتھ میں نے پرائیویٹ تعلیم حاصل کی۔میں 7 سالوں سے بطورِ آئی ٹی اسپیشلسٹ کام کر رہا ہوں۔میں آئی کے تقریباً تمام شعبوں پر عبور رکھتا ہوں۔وہیل چیئر میں جدت لانے اور ہر طرح کی معذوری کے لئے الگ طرح کی وہیل چیئر بنانے کے لئے میں نے وہیل چیئر کمپنی کے ساتھ کام کیا۔
سید عمیر کا کہنا تھاکہ "اللّٰہ کا شکر ہے کہ میں ایک خودمختار زندگی گزار رہا ہوں۔اگر آپ میں ہمت اور لگن ہے تو کسی معذوری کی کوئی اہمیت نہیں۔میں معذور افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کام کر رہا ہوں۔"کوشش کریں کہ اپنے ملک کے لئے بہتر سے بہتر کام کریں۔
سید عمیر نے معاشرے کی روایتی رکاوٹوں کو توڑا اور نوجوانوں کے لئے روشن مثال بن کر ابھرے۔آج سید عمیر پاکستان کے مشہور آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔
 

مزیدخبریں