ایک نیوز :راولپنڈی پولیس نے مشہور قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی اہلیہ کو مبینہ طور پر قتل کیاگیا۔مقتولہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی، گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مقتولہ رمشاء کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔مقتولہ کی خودکشی کے حوالے سے فرخ کھوکھر کے بھائی نے اطلاع دی۔
مقتولہ کے بھائی کے مطابق فرخ کھوکھر نے قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔فرخ کھوکھر نے بہن کو گھریلو تنازعے پر قتل کیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی اور فرخ کھوکھر کے بھائی کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ فرخ کھوکھر پر زمینوں پر قبضوں، قتل، اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اہلیہ کے قتل کا مقدمہ فرخ کھوکھر کے خلاف درج کر لیا ۔مقدمہ مقتولہ رمشہ فرخ کے بھائی علی رضا کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی شادی 14 برس قبل فرخ امتیاز کھوکھر سے ہوئی تھی ۔فرخ کھوکھر نے 5 روز قبل مقتولہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی۔ملزم فرخ کھوکھر رات 3 بجے اپنی دوست کے ہمراہ قطر سے واپس آیا تھا۔مقتولہ کی پھندہ لگی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔
مقتولہ کے بھائی علی رضا کا کہنا ہے ککہ ملزم فرخ کھوکھر نے بھائی ثمر کھوکھر سے مل کر بہن کو قتل کیا۔