14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز

Oct 08, 2023 | 20:00 PM

ایک نیوز:پاک فضائیہ کی جانب سے14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز کردیاگیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ مشق انڈس شیلڈ پاک فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی عسکری شراکت داری اور فضائی قوت کا ایک شاندار مظاہرہ،انڈس شیلڈ کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے  ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سینٹرل ائیر کمانڈ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمان خصوصی نے فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی نے مشق کے انعقاد پر ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی کاکہنا تھاکہ  مشق انڈس شیلڈ کی بدولت، حصہ لینے والی فضائی افواج اور اتحادیوں کے مابین موجودہ تعاون اور شراکت داری کا فروغ ممکن ہوگا۔ مشق انڈس شیلڈ-2023 کی منصوبہ بندی اور اس کا انعقاد، سربراہ پاک فضائیہ، کے وژن کے عین مطابق ہے۔ ایئر افسر کمانڈنگ سینٹرل ایئر کمانڈ مشق پاک فضائیہ کے لیئے ٹیکنالوجی کے فروغ، اس کی صلاحیتوں کو جدت سے ہمکنار کرنے اور عصر حاضر کی جنگی حکمت عملیوں کو بروئے کار لانے میں مدد دے گی۔

ائیر وائس مارشل کا کہہنا تھاکہ مشق انڈس شیلڈ 2023 سے فضائی دفاع کے مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔ ایئر افسر کمانڈنگ سینٹرل ایئر کمانڈ مشق خطے کی اہم فضائی قوتوں کے مابین، تعاون اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مشق انڈس شیلڈ 2023 میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور مصر کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

مشق میں عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 فضائی افواج نے شرکت کی۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق، شریک فضائی افواج کو اپنی بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔مشق کے  ذریعے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں بہتری اور تعاون کا فروغ ممکن ہوگا۔ بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ خطے میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کارگر ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں