ایک نیوز:فلم سٹار ریماخان نے لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023نام کرلیا۔
لکس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں ریما خان کو ان کے فنی کیریئر کے دوران کامیابیوں پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ریما خان نے اپنا یہ ایوارڈ سلطانہ صدیقی سے حاصل کیا، وہ پہلی نوجوان ہیں جنہوں نے اپنے کریڈٹ کی وجہ سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ریماخان کا کہنا تھاکہ انکی فلم انڈسٹری میں محنت اور جدوجہد ہی ہے کہ آج انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔فینز اور ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کا میرا ساتھ رہا، حتٰی کہ ان کا بھی جنہوں نے مجھ پر پازیٹیو تنقید کی۔ زندگی میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ پر تنقید کرتے ہیں اور ان کی تنقید کی وجہ سے آپ آگے بڑھتے جاتے ہیں، اس طرح میں نے اپنے آپ کو ہمیشہ بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کی لہٰذا ایسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔