لاہور: ویلڈنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے

Oct 08, 2023 | 15:00 PM

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ویلڈنگ کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے الکریم چوک میں واقع ویلڈنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیوں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں