ایک نیوز: سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
نئی سفری ہدایت سعودی ائیرلائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو جاری کردی ہیں جس میں بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا ہے۔
سعودی ائیرلائن کے مطابق مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی ائیرلائن نے نئے سفری ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3گھنٹے سے لیکر 6گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہوگا۔