23روز باقی،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

23روز باقی،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری
کیپشن: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

ایک نیوز: 23روز باقی ،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے، 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے، 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کے لیے نادرا بھجوائی گئی ہیں۔

تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی کیلئے پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 23 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔