رحیم یارخان :اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق 

رحیم یارخان :اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق 
کیپشن: Rahim Yar Khan: The mother and child died due to the alleged negligence of the hospital administration

ایک نیوز: رحیم یار خان کے نجی ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈرپ لگائی گئی جس سے اس کی حالت بگڑ گئی، حالت بگڑنے پر ہسپتال عملے نے زبردستی شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا ہے اور تحقیقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب شیخ زید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ شیخ زید اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔

ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث ماں بچے کی موت ہوئی۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، متاثرین کی تحریری درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔

ڈاکٹروں کی غلفلت سے جاں بحق زچہ و بچہ کی موت پر نجی ہسپتال انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔