پی آئی اے کی متعدد بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں آج بھی تاخیر

پی آئی اے کی متعدد بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں آج بھی تاخیر
کیپشن: پی آئی اے کی متعدد بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں آج بھی تاخیر

ایک نیوز: پاکستان سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مختلف ممالک کے لیے پروازوں کی روانگی میں آج بھی تاخیر ہو گی، اس سلسلے میں نئے اوقاتِ کار ظاہر کر دیے گئے ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی جدہ کے لیے پرواز میں 1 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔پرواز پی کے 731 شام 6 بج کر 10 منٹ کی بجائے شام 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہو گی۔

اسی طرح لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہو گی، پرواز پی کے 759 شام 6 بجے کی بجائے رات 9 بجے لاہور سے جدہ جائے گی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ریاض کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 7 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر کی گئی ہے، پرواز پی کے 753 آج صبح 8 بجے شیڈول تھی جو اب شام پونے 4 بجے روانہ ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، پرواز پی کے 211 اب 2 بجے کی جائے سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر دبئی روانہ ہو گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 754 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، آج دن 11 بج کر 30 منٹ کے لیے شیڈول پرواز اب شام ساڑھے 7 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔

جدہ سے ملتان کے لیے پی کے 740 کی روانگی میں 40 منٹ کی تاخیر کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کے لیے سرین ایئر کی پرواز کی روانگی میں 16 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، پرواز ای آر 801 نے آج صبح 9 بج کر 45 منٹ پر جدہ روانہ ہونا تھا۔

نئے شیڈول کے مطابق پرواز ای آر 801 کی روانگی آج رات 1 بج کر 40 منٹ پر متوقع ہے۔