ملک کےمختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 4افراد جاں بحق

Oct 08, 2023 | 11:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدارمیں نال ہڑنیوچڑھائی کے مقام پر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بس کراچی سے پنجگورجارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔

ایک اور حادثہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ بائی پاس پرپیش آیا جہاں بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پنجاب ہی کے شہر بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب گندم سے بھرا ہوا ٹرالر الٹ گیا ، ٹرالر کے اوپر بوریوں پر موجود ایک شخص بوریوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو کے مطابق حادثہ سڑک کے ناہموار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹرالر کے الٹنے سے پیش آیا۔

مزیدخبریں