جنات سےنہیں ڈرتیں ان سےباتیں کرتی ہوں،سعدیہ امام کے انکشافات

Oct 08, 2023 | 09:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سینیئر اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ میں جنات سے نہیں ڈرتیں بلکہ ان سے باتیں کرتی ہوں اور کبھی کبھار انہیں اپنے ساتھ ٹی وی دیکھنے کا مشورہ دیتی ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق سعدیہ امام نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے، ماضی میں بزرگ کہا کرتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیوں کہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح ماضی میں ہر جمعرات کو میٹھا پکانے کی ہدایت کی جاتی تھی اور پھر کچھ کھانے کو چھت پر رکھنے کا کہا جاتا تھا، ہڈی میں بچے ہوا گوشتت یا بچے ہوئے کھانے کو چھت پر رکھنے کا مشورہ بزرگ افراد اسلئے دیتے تھے کہ انہیں پتا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی اور بھی رہتا ہے اور وہ حصہ ان کا ہے۔

انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے بتایا کہ جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوٹنگ کے لئے گئی تو جنات نے صبح سویرے مجھ پر حملہ کر دیا۔

سعدیہ امام نے دعویٰ کیا کہ میں سو رہی تھی کہ اچانک کسی نے میری ٹانگیں پکڑلیں، جس پر میں نے قرآنی آیات پڑھ کر زور سے ان کی جانب پھینکا، جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے میری ٹانگیں چھوڑ دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عین اسی وقت مجھے میرے مرشد کا فون آیا، انہوں نے میری خیریت دریافت کی اور مرشد کے فون آنے پر میں حیران رہ گئی کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ میرے ساتھ ایسا ہوا ہے؟۔

سعدیہ امام نے دعویٰ کیا میں بچپن سے ہی بہادر تھی، والدین نے کبھی جنات سے ڈرنا سکھایا ہی نہیں بلکہ وہ مجھے تلقین کیا کرتے تھے کہ ان کا خیال رکھا کریں، میں اپنے گھر میں جنات سے باتیں کرتی تھی، جب میں کمرے میں بیٹھی ہوتی تو کچن سے آوازیں آتی ہیں تو میں زور سے کہتی ہوں کہ کچن استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہے لیکن اسے گندا نہیں کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعض دفعہ جب میں صبح سویرے اٹھی تو کچن میں گندگی دیکھی، جس پر میں نے نوکرانی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں نے چائے نہیں بنائی، آپ ان سے پوچھیں جن سے آپ باتیں کرتی ہیں۔

مزیدخبریں