ایک نیوز: گھر میں دم کرنے کے لیے آنے والے جعلی پیر نے رقم اور زیورات ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر گھر کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں خاتون زہراں بی بی نے گھر میں دم کروانے کے لیے جعلی پیر کو بلوایا۔پیر نے گھر میں موجود تمام رقم اور زیورات کپڑے میں بند کرکے اس پر دم کیا اور دو گھنٹے بعد کپڑا کھولنے کا کہا۔ دو گھنٹے بعد جب کپڑا کھولا گیا تو رقم اور زیورات کی جگہ کپڑے میں درخت کے پتے ملے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جعلی پیر نے دو گھنٹے میں رقم اور زیورات ڈبل ہونے کا کہا، جعلی پیر 2 لاکھ روپے کی رقم اور 10 تولا سونا لوٹ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع اے سیکشن پولیس کی دی مگر پولیس جعلی پیر کو پکڑنے میں ناکام رہی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ابتدائی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ جعلی پیر کی تلاش جاری ہے۔