کراچی:فائرنگ سے جاں بحق شخص کی جیب سےسب انسپکٹر کاکارڈ برآمد

کراچی:فائرنگ سے جاں بحق شخص کی جیب سےسب انسپکٹر کاکارڈ برآمد
کیپشن: کراچی:فائرنگ سے جاں بحق شخص کی جیب سےسب انسپکٹر کاکارڈ برآمد

ایک نیوز:گلشن معمارموڑکےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی جیب سے پولیس کارڈ نکلا، اور کارڈ پر سب انسپکٹر عامر علی درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی گلشن معمار موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور مقتول کی جیب سے پولیس کارڈ نکلا ہے، جس پر سب انسپکٹر عامر علی درج ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابھی اطلاع ملی ہے، تفتیش کے لئے ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہے، فائرنگ میں مرنے والا شخص سب انسپکٹر تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔