انٹیلی جنس اور فوج کی ناکامی ،اسرائیلی میڈیانےنتین یاہو کونشانےپر رکھ لیا

Oct 08, 2023 | 09:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انٹیلی جنس میں ناکامی، حماس کے خوف کا شکار اسرائیلیوں کی بھگدڑ اور ملک میں افراتفری کے ماحول پر اسرائیلی میڈیا نے توپوں کا رخ وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب موڑ دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے شہریوں کو بچانے میں اسرائیل بطور ریاست اوراسرائیلی فوج جاسوسی کے جدید ترین آلات رکھنے کے باوجود ناکام ہوئی تاہم لیڈر ذمہ داری لینے کے بجائے الزام فوج پر لگا رہے ہیں۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق 1973 میں یوم کپور کے موقع پر 3 ہزاراسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، اور اس بار مرنے والوں میں زیادہ تر شہری شامل ہیں، جو شرمناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صورتحال کے تمام تر ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو ہیں، جنگ ختم ہونے کے بعد انہی کواس ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

مزیدخبریں