امریکی وزیرخارجہ کامصری ہم منصب سےرابطہ،جنگ بندی کرانےپرزور

امریکی وزیرخارجہ کامصری ہم منصب سےرابطہ،جنگ بندی کرانےپرزور
کیپشن: امریکی وزیرخارجہ کامصری ہم منصب سےرابطہ،جنگ بندی کرانےپرزور

ایک نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مصری ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق یورپی کمیشن اور نیٹو اتحاد نے بھی اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کر دی ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے بعد روس کا کہنا ہے کہ معاملے پر عرب اور فلسطینی قیادت سے رابطے میں ہیں جبکہ جاپان نے بھی فریقین سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کردی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینیئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1590 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔