اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور حماس جنگ کے بعد ہنگامی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت برازیل نے رواں ماہ سنبھال لی ہے اور اسرائیل پر حماس حملے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برازیل کی حکومت نے جاری کردہ بیان میں حماس حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ تشدد کا سہارا لینے کا کوئی جواز نہیں اور برازیل دونوں فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کو مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

برازیل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی مسئلے کو حل کرنے کے لیے تنازع ایک قابل عمل متبادل نہیں ہے اور امن مذاکرات کی بحالی فوری ضرورت ہے۔